پاکستان
سول ایوی ایشن کی آبزرویشن، پی آئی اے کے 35 طیاروں کی اڑان خطرے میں پڑ گئی
پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل 35جہازوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کی آبزرویشنز کو دورنہیں کیا جاسکا ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل جہازوں کے اڑان پرخطرے کی تلوارلٹکنے لگی،35 جہازوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی عائد مختلف آبزرویشنز تاحال دورنہ کرائی جاسکیں۔
آبزرویشنز دورنہ ہونے سے اگلے سال اڑان کے لئے درکارسرٹیفکیٹ کا اجراء خطرے میں پڑسکتا ہے،سی اے اے فلائٹ اسٹینڈرڈ ڈائریکٹوریٹ نے طیاروں کے تیکنیکی مسائل،کریو ٹریننگ سمیت دیگرپرآبزرویشنز عائد کی تھیں۔
رواں برس ائرآپریٹرسرٹیفکیٹ اجراءکے ساتھ دسمبر 2023 تک عائد آبزرویشنزکے خاتمے کا کہا گیا تھا، گراونڈ طیاروں سمیت بیرون ملک اورپاکستان نیوی کودیے گئے طیارے بھی آبزرویشنز لسٹ میں شامل ہیں۔
اگلے برس کے ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ کی لمٹ 31جنوری سن 2024مقرر کی گئی ہے،آپریشنز وضاحتوں کےعنوان سے طیاروں کی فہرست ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے جاری کی۔
فہرست میں ائرلائن کے 12 بوئنگ777، 17 ائربس اور6 اے ٹی آر طیاروں کی تفصیلات موجود ہیں، سی اے اےکی جانب سے قومی ائرلائن کوآبزرویشنز دور کرنے کے لئے بارہا بتایا گیا ہے،قومی ائرلائن کے 15 طیارے گراونڈ،2 طیارے بیرون ملک جبکہ 2 طیارے پاکستان کے ایک دوسرے ادارے کے زیراستعمال ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی