پاکستان

سول ایوی ایشن کی آبزرویشن، پی آئی اے کے 35 طیاروں کی اڑان خطرے میں پڑ گئی

Published

on

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل 35جہازوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کی آبزرویشنز کو دورنہیں کیا جاسکا ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل جہازوں کے اڑان پرخطرے کی تلوارلٹکنے لگی،35 جہازوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی عائد مختلف آبزرویشنز تاحال دورنہ کرائی جاسکیں۔

 آبزرویشنز دورنہ ہونے سے اگلے سال اڑان کے لئے درکارسرٹیفکیٹ کا اجراء خطرے میں پڑسکتا ہے،سی اے اے فلائٹ اسٹینڈرڈ ڈائریکٹوریٹ نے طیاروں کے تیکنیکی مسائل،کریو ٹریننگ سمیت دیگرپرآبزرویشنز عائد کی تھیں۔

رواں برس ائرآپریٹرسرٹیفکیٹ اجراءکے ساتھ دسمبر 2023 تک عائد آبزرویشنزکے خاتمے کا کہا گیا تھا، گراونڈ طیاروں سمیت بیرون ملک اورپاکستان نیوی کودیے گئے طیارے بھی آبزرویشنز لسٹ میں شامل ہیں۔

اگلے برس کے ائیرآپریٹرسرٹیفکیٹ کی لمٹ 31جنوری سن 2024مقرر کی گئی ہے،آپریشنز وضاحتوں کےعنوان سے طیاروں کی فہرست ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ نے جاری کی۔

فہرست میں ائرلائن کے 12 بوئنگ777، 17 ائربس اور6 اے ٹی آر طیاروں کی تفصیلات موجود ہیں، سی اے اےکی جانب سے قومی ائرلائن کوآبزرویشنز دور کرنے کے لئے بارہا بتایا گیا ہے،قومی ائرلائن کے 15 طیارے گراونڈ،2 طیارے بیرون ملک جبکہ 2 طیارے پاکستان کے ایک دوسرے ادارے کے زیراستعمال ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version