ٹاپ سٹوریز
میانوالی ایئر بیس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 9 دہشتگرد مارے گئے، فوجی ترجمان
میانوالی ائیر بیس پر حملہ آور تمام دہشت گرد مارے گئے، ایئربیس پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو ہی کچھ نقصان پہنچا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
بیس پر آج صبح ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن شروع کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو ہی کچھ نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح یاد دہانی کا کام کرتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی