ٹاپ سٹوریز

میانوالی ایئر بیس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 9 دہشتگرد مارے گئے، فوجی ترجمان

Published

on

میانوالی ائیر بیس پر حملہ آور تمام دہشت گرد مارے گئے، ایئربیس پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

آئی ایس پی  آر کا کہنا  ہے کہ پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو ہی کچھ نقصان پہنچا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

بیس پر آج صبح ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن شروع کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، جبکہ حملے کے دوران صرف تین غیر آپریشنل طیاروں کو ہی کچھ نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا فوری اور پیشہ ورانہ اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لیے ایک واضح یاد دہانی کا کام کرتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version