Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوسٹ گارڈز نے بلوچستان سے 136 ملین ڈالرز کی منشیات پکڑ لی

Published

on

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے کپکپارسے چرس،کرسٹل اورہیروئن کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی،پکڑی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ مں 136ملین ڈالرزکے لگ بھگ ہے۔

  ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے بلوچستان بارڈر کے علاقے کپکپار میں ایک گھر میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہونے کی ا طلاع ملی جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کوآفیسرزاور جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔

مذکورہ ٹیم نے کپکپار کے علاقے میں دوران آپریشن ایک خالی گھر سے اعلیٰ کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام کرسٹل (آئس)اور53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 136ملین ڈالر  کے لگ بھگ ہے۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کے لئے چھپائی گئی تھی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے،یاد رہے کہ کوسٹ گارڈز نے گذشتہ ہفتے میں وند(بلوچستان)کے علاقے سے اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل اورہیروئن برآمد کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کو بجالاتے ہوئے منشیات  کی اسمگلنگ اور اسکی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اورمعاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے اپنے فرائض کو اداکرتی رہے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین