ٹاپ سٹوریز

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر تشویش، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عمل یقینی بنائے، آرمی چیف

Published

on

پاک فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں اور کارروائیوں کی کھلی چھوٹ پر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت دوحہ معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں ژوب میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملے سے متعلق بریفنگ دی۔

جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی،  انہوں نے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے افغانستان سے ٹی ٹی پی کی دہشتگرد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، پاک فوج کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے، پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، کالعدم تحریک طالبان کو افغانستان میں کھلی چھوٹ ہے،مسلح افواج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملےناقابل قبول ہیں، مسلح افواج کے موثر اقدامات کے نتیجے میں یہ حملے ہورہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version