Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سردار سلیم حیدر کی گورنر پنجاب نامزدگی پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تحفظات، قیادت کو آگاہ کرنے پر غور

Published

on

گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد پیپلز پارٹی بڑی مشکل کا شکار ہوگئی، سردار سلیم حیدر کی نامزدگی سے پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما نالاں نظر آرہے ہیں۔سنیئر رہنماؤں کے بجائے سلیم حیدر کی نامزدگی سے پارٹی میں مایوسی ہے۔

پارٹی ذرائع کےمطابق سینئررہنماؤں نےکہا ہے کہ قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب کی نامزدگی کی۔ پنجاب سے پارٹی رہنما قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی وسطی، جنوبی پنجاب کے متعدد رہنما سلیم حیدر کی نامزدگی پر نالاں ہیں،سلیم حیدر کی گورنر نامزدگی دھڑے بندی کی کامیابی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب کی نامزدگی کی،سلیم حیدر کو پی ڈی ایم دور میں وزیر مملکت بنا کر نوازا گیا تھا،پی ڈی ایم دور میں سلیم حیدر کی وزیر مملکت کیلئے نامزدگی خلاف میرٹ تھی۔

نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم حیدر کی بطور پارٹی ڈویژنل صدر کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،سلیم حیدر بطور ڈویژنل صدر راولپنڈی پارٹی کو منظم کرنے میں ناکام رہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سلیم حیدر سے زائد قربانیاں دینے والے رہنما، کارکن موجود ہیں،پنجاب سے پارٹی رہنما قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں، سلیم حیدر کو پی پی سنٹرل پنجاب کے مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار سلیم حیدر مضبوط دھڑے کی حمایت سے گورنر پنجاب نامزد ہوئے، راولپنڈی سے سنیئر پی پی رہنماء سلیم حیدر کے بڑے حمایتی تھے،راولپنڈی سے سنیئر رہنما کو پنجاب کی گورنر شپ آفر تھی،راولپنڈی سے سنیئر رہنما نے گورنر  شپ لینے سے معذرت کی تھی، سلیم حیدر کا نام راولپنڈی سے سنیئر رہنما نے تجویز کیا۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ معذرت کرنے والے سنیئر رہنما نے گورنر پنجاب کیلئے سلیم حیدر کا نام تجویز کیا،اسلام آباد سے سنیئر رہنما نے سردار سلیم حیدر کے نام کی حمایت کی،پی پی قیادت نے دو رہنماؤں کی حمایت پر سلیم حیدر کا نام فائنل  کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین