Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

9 مئی کا مقصد جمہوریت کا خاتمہ اور فرد واحد کی حکمرانی قائم کرنا تھا، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نومئی ریاست پاکستان اور ملکی اداروں کیخلاف بغاوت کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عوام کو تقسیم کرکے  آپس میں لڑانا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہدا اور ہیروز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ نومئی کا مقصد جمہوریت کا خاتمہ اور فرد واحد کی حکمرانی قائم کرنا تھا۔ نومئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا،نومئی کو دفاع کےاداروں اور شہداء کی مزاروں بے حرمتی کی گئی۔ پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے کہ ہم اپنے شہداء اور ہیروزہمیشہ یادرکھیں گے۔

وزیراعظم نے کہا  نومئی کا مقصد جمہوریت کا خاتمہ اور فرد واحد کی حکمرانی قائم کرنا تھا۔ نومئی کا واقعہ ریاست پاکستان  ،دفاعی اداروں اورمسلح افواج کےسربراہ کیخلاف بغاوت تھا۔ کوئی بھی آئین اور قانون پر چلنا والا ملک نو مئی جیسے واقعات برداشت نہیں کر سکتا۔جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے ان کے خلاف نا قابل تردید ثبوت موجود ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ان کو اب تک سزا نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومئی کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سائفرکےحوالے سے پینترے بدلے،کبھی سائفر کو امریکی سازش قراردیا اورکبھی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو متاثرکیا۔وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیا کہ ہم مل کر ملک کو مشکل صورتحال سے نکالیں گے اور ترقی سے ہمکنار کریں گے۔

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین