پاکستان
زرداری، بلاول، اعتزاز کو مبارک باد، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن گئے، فیاض چوہان
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر خان کے منتخب ہونے پر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد دی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے نتائج پر کہا کہ بیرسٹرگوہر کو جب نامزد کیا گیا انٹرپارٹی الیکشن میں کارکنان کی دلچسپی ختم ہوگئی،آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا بندہ منتخب ہوگیا۔
فیاض چوہان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے اب وہ پی ٹی آئی کے مستقل چیئرمین ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریراورنعرےسنتے تھے کہ پارٹی میں الیکشن ہوں گے،بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی میں عمر جمعہ جمعہ 4 ماہ ہے،ان کی کوئی قربانی پارٹی کیلئے نہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ پرویزالہٰی، شاہ محمودقریشی،اسدقیصر کے مقابلے میں ان کا کوئی کردار نہیں،آج جو ڈرامہ کیا گیا ہے اس میں اکبر ایس بابر اور دیگر لوگوں کا حق ہے وہ الیکشن میں حصہ لیتے،اکبر ایس بابر اور دیگرکو اس معاملے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنا چاہئے،پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور