Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زرداری، بلاول، اعتزاز کو مبارک باد، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بن گئے، فیاض چوہان

Published

on

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے پر بیرسٹر گوہر خان کے منتخب ہونے پر آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد دی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے نتائج پر کہا کہ بیرسٹرگوہر کو جب نامزد کیا گیا انٹرپارٹی الیکشن میں کارکنان کی دلچسپی ختم ہوگئی،آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا بندہ منتخب ہوگیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے اب وہ پی ٹی آئی کے مستقل چیئرمین ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریراورنعرےسنتے تھے کہ پارٹی میں الیکشن ہوں گے،بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی میں عمر جمعہ جمعہ 4 ماہ ہے،ان کی کوئی قربانی پارٹی کیلئے نہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ پرویزالہٰی، شاہ محمودقریشی،اسدقیصر کے مقابلے میں ان کا کوئی کردار نہیں،آج جو ڈرامہ کیا گیا ہے اس میں اکبر ایس بابر اور دیگر لوگوں کا حق ہے وہ الیکشن میں حصہ لیتے،اکبر ایس بابر اور دیگرکو اس  معاملے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنا چاہئے،پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین