پاکستان
ووٹ کی پرچی کو جہاد سمجھیں، ہمیں آسان جہاد ملا ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پگڑیاں اس لئے نہیں باندھی ہے کہ جھک جائیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے جنگ تلوار اور بندوق سے لے کر ووٹ کی پرچی تک آسان کی ہے۔
لکی مروت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری حکومت میں بچوں کی تعلیم مفت تھی، چیلنج کرتا ہوں ایف ایس سی تک تعلیم مفت کی تھی، صحت کے شعبہ میں دوائیاں مفت تھیں، ہر ضلع میں اے لیول ہسپتال کا قیام یقینی بنایا، مخصوص طبقے کا پیٹ پالنا ہمارا مقصد نہیں، یہ نظریاتی جنگ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری اسمبلیاں ان لوگوں سے بھری ہوئی ہیں جن کی اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے، امریکہ اور مغربی دنیا کے مقابلے میں حق آواز اگر بلند کی ہے تو وہ واحد جماعت جمعیت علماءاسلام ہے، افغانستان پر امریکی بمباری کے وقت پاکستان کی سڑکوں پر صرف جمعیت علماءاسلام کھڑی تھی، افغانستان اب پاکستان دوست ملک کے طور پر ہمیں ملے گا۔
فلسطین کے بارے میں بات کرتے ہوئے قائد جمعیت نے کہا کہ عرب کی سرزمین پر اسرائیل اور یہودیوں کا ناجائز قبضہ ہے، امریکی پشت پناہی سے ایک ملک بنتا ہے، جناح صاحب نے 1940ءکی قرارداد میں کہا تھاکہ اسرائیل ناجائز حکومت ہے، 7 اکتوبر کو فلسطین نے جو حملہ اسرائیل پر کیا ساری فضا تبدیل ہوگئی، 25 ہزار فلسطینی اب تک شہید ہوچکے ہیں، یہی امریکہ آج ہمیں انسانی حقوق بتلاتا ہے، جنوبی افریقہ عالمی عدالت انصاف گئی اور فلسطین کے حق میں بات کی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جرات دی قطر میں حماس قیادت سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں، ہمارے مقابلے میں جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان میں جرات ہے کہ مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہوسکیں، ووٹ کی پرچی جہاد کی تلوار سمجھیں گے، آسان جہاد ہمیں ملا ہے، میں اسلام کی بات افغانستان اور فلسطین میں کرسکتا ہوں تو لکی مروت میں کیوں نہیں کرسکتا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور