Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حلقہ بندیوں کو بہانہ نہیں بنایا جا سکتا،90 دن میں الیکشن کرائیں، شاہ محمود کا نگران وزیراعظم کو خط

Published

on

تحریک انصاف نے 90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کے لیے نگران وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔خط پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک دستور کی مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،سابق حکومت نےریاستی اداروں کو آئین کے مطابق چلانے کی بجائے اپنی جگہ بنانے اور خود کو احتساب سے بچانے کیلئے  ایک کے بعد دوسرا حربہ استعمال کیا،عدالتوں کے آئینی احکامات کی پیہم توہین جاری ہے،ملک کو پھر سے آئین و قانون کی راہ پر چلانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق حکمرانوں نے تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی نیت سے ریاستی اداروں کا بے دریغ استعمال کیا، چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں نہایت ناگفتہ بہ  اور انسانیت سوز حالات میں رکھا گیا ہے، عمران خان کو آئین اور جیل قوانین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق سےمحروم رکھا جا رہا ہے، عمران خان کو آئین اور جیل قواعد کے مطابق  بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، عمران خان کی گرفتاری اور جیل میں ان سے روا رکھا جانے والا سلوک کسی بھی ملک کے انتظامی اور عدالتی نظام کے چہرے پر ایک بد نما داغ ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو بلا روک ٹوک گھروں اور املاک کو تباہ کرنے، عورتوں، بچوں، بوڑھوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے 10 ہزار سے زائد کارکنان پابند سلاسل ہیں، حکمران گروہ کے اس طرزِ عمل نے  ریاست کی بنیادوں کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انتخابات کی ساکھ کیلئے لازم ہے کہ فریقین کو انتخابی مقابلے کیلئے مساوی میدان فراہم کیا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ ملک کو پھر سے آئین و قانون کی راہ پر چلانے کا وقت آن پہنچا ہے،جمہوریت کی بنیاد شہریوں کے ووٹ کے حق پر استوار ہے،دستور اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیتا ہے، لہذٰا ہمارا پر اصرار مطالبہ ہے کہ آپ انتخابات کے بروقت انعقاد کو  یقینی بنائیں، مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے مردم شماری کے نتائج کی تاخیر سے منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں  کے معاملے کو انتخابات میں التوا کا بہانہ ہر گز نہیں بنایا جا سکتا، ہم مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو  عدالت میں چیلنج کرنے کا  ارادہ رکھتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ موجود حالات میں آپ کا منصفانہ طرزِعمل جمہوری اقدار پر عوام کے اعتماد میں پختگی و تقویت کا موجب بنے گا، ہم  آپ کو سونپے جانے والے اس عظیم فریضہ کی انجام دہی میں آپ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین