پاکستان
عام انتخابات پر مشاورت، الیکشن کمیشن آج پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کرے گا
الیکشن کمیشن آج بھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔۔الیکشن کمیشن آج پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کرے گا۔۔پی پی پی کا وفد تین بجے الیکشن کمیشن سے مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے29 اگست کو آصف علی زرداری سے مشاورت کے لئے دعوت نامہ بھیجاتھا۔
پی پی پی کے 6رکنی وفد میں نیئربخاری، شیری رحمان ،تاج حیدر، نوید قمر، مراد شاہ اور فیصل کریم کنڈی شامل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول اور تاریخ،حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کرے گا،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔
الیکشن کمیشن تحریک انصاف ، جے یو آئی ،پاکستان مسلم لیگ ن،ایم کیو ایم پاکستان اورجماعت اسلامی سے مشاورت کرچکا ہے۔