پاکستان

نئی سیاسی جماعت کے قیام پر آج شاہد خاقان عباسی کے گھر مشاورتی اجلاس

Published

on

نئی سیاسی جماعت کے قیام پر مشاورت کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر آج اہم اجلاس ہورہا ہے۔مشاورتی اجلاس میں شاہد خاقان، مفتاح اسمعیل،مصطفیٰ نوازشریک ہوں گے۔

خواجہ محمد خان ہوتی، لشکری رئیسانی، امان اللہ کنرانی کو بھی مدعو کیا گیا ہے،مختلف تھنک ٹینکس کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پارٹی کے نام اور منشور بارے مشاورت ہوگی۔ شاہد خاقان نے مختلف جامعات کے طلبا سے بھی تجاویز طلب کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے باقاعدہ قیام کا اعلان 15 مئی کو متوقع ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version