پاکستان
توہین عدالت کیس، عمران خان 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران خان،اسد عمراورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عمران خان،اسد عمراورفواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی ۔اسد عمر کے وکیل انور منصور نے بتایا کہ اسد عمر گرفتار ہیں۔ کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ عمران خان کے وکیل ہیں؟ انور منصور نے آگاہ کیا کہ وہ اسد عمر کی نمائندگی کررہے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ اکران خان نے کہا کہ پہلے عمران خان متعلق سن لیتے ہیں،ایک وکیل سب کی نمائندگی کرسکتا ہے اگر وکالت نامہ جمع کرائے، اسد عمر اور فواد چوہدری کو فی الحال چھوڑ دیں،عمران خان کا وکیل کون ہے؟ فیصل چوہدری کے ایسوسی ایٹ مرزا آصف عباس کمیشن میں پیش ہوئے۔ جسٹس ریٹائرڈ اکرام خان نے ریمارکس دیئے کہ پہلے تعاون کرتے تھے اب اس کیس کو پراسیڈ کریں گے۔ مرزا آصف عباس نے بتایا کہ فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا تھا میں ان سے پوچھ لیتا ہوں۔ جسٹس ریٹائرڈ اکرام خان نے ہدایت کی کہ آپ جائیں فیصل چوہدری سے پوچھ کرآئیں۔
انور منصور نے آگاہ کیا کہ اسد عمر کے شوکاز سے متعلق معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،ادھر سے فیصلہ آجائے اس کے بعد کیس سنا جائے۔ اس پر ممبر سندھ نے کہا کہ عمران خان کے وارنٹ نکال دیتے ہیں، عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے تیئس مئی کی تاریخ دیتے ہیں۔
عمران خان کے وکیل مرزا آصف عباس نے 23 مئی تک کی مہلت کی استدعا کی اس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کردی