Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی کی شکایت پر توہین عدالت کی کارروائی، فریقین کو نوٹس جاری

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں جسٹس محسن اختر کیانی کی درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے  چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

اسٹیٹ کونسل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے ایڈوکیٹ وقاص ،صحافی مطیع اللہ جان، طلعت حسین اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی نوٹس جاری کیا اور پیمرا کو ہدایت کی کہ پیمراکے پاس جو انٹرویو کا سکرپٹ ہے وہ عدالت میں پیش کرے۔

عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین