پاکستان
جسٹس محسن اختر کیانی کی شکایت پر توہین عدالت کی کارروائی، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔
اسٹیٹ کونسل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے ایڈوکیٹ وقاص ،صحافی مطیع اللہ جان، طلعت حسین اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو بھی نوٹس جاری کیا اور پیمرا کو ہدایت کی کہ پیمراکے پاس جو انٹرویو کا سکرپٹ ہے وہ عدالت میں پیش کرے۔
عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔