ٹاپ سٹوریز

16 ماہ کی حکومت میں اداروں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنے پر آمادہ نہیں کرسکے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی جماعت کو سیاست اس طریقے سے کرنی چاہیے کہ صورتحال کو مفاہمت کی طرف کیسے لے کر جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بچپن سے دیکھ رہے ہیں کہ کبھی سیاستدان حکومت میں تو کبھی جیل میں ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی حکومت کے 16 ماہ میں اداروں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنے پر آمادہ کرنے پر کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج اگر عمران خان جیل میں ہیں تو کل وہ آزاد ہوں گے اور پھر اگر وہی دھرنے اور احتجاج اور پرانا سلسلہ چل پڑے گا تو پھر نظام آگے کیسے بڑھے گا۔

نلاول بھٹو نے کہا کہ جب سیاست کو آگے دشمنی اور وہ بھی ذاتی دشمنی تک لے کر جایا جائے تو تو اس کا نقصان ریاست کو اور سب کو ہوتا ہے۔ لگتا ہے کہ ہمارے بڑوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جیسے انھوں نے 30 سال تک سیاست بھگتی ہے اب مریم اور میں بھی ایسے ہی سیاست کریں۔

ان کے مطابق یہ سیاست دیکھتے دیکھتے اب نوجوان تنگ آ چکے ہیں اور وہ اب نہ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں اور نہ کسی اور پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنا رویہ ایسا کرنا ہوگا کہ جس سے 65 فیصد سے زیادہ نوجوان بھروسہ کر سکیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ’جناب سپیکر اب الیکشن میں ملیں گے۔‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version