ٹاپ سٹوریز
ایئرپورٹس پر ملکی تاریخ کا انوکھا الرٹ، ایک مخصوص طبقے کو ویزے کے باوجود روکنے کی ہدایات
پاکستان بھر میں ائرپورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا، تاہم اس بار ریڈ الرٹ کسی دہشت گردی خطرے یا اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لیے جاری نہیں کیا گیا بلکہ یہ الرٹ دبئی ،یو اے ای، سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے بھکاریوں کو روکنے کے لیے ہے۔
ایف آئی اے سمیت دیگر تمام اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی بھی مشکوک خاتون، مرد یا فیملی کسی بھی ائرپورٹ پر ویزہ کے باوجود مشکوک نظر آئے تو اس کا ایک انٹرویو کیا جائے گا اگر وہ بیرون ملک جانے کے مقصد کے حوالے سے شکوک دور کریں تو انہیں روانگی کی اجازت دی جائے۔
اب تک
یہ الرٹ ملتان، لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ،سیالکوٹ اور پشاور ائرپورٹس پر جاری کیا گیا ہے حکومت پاکستان نے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں مشکوک نظر آنے والوں کا انٹرویو کم از کم ڈپٹی ڈائریکٹر سطح کا افسر کرے اور مطمئن ہونے پر ہی ایسے افراد کو جانے کی اجازت دے۔
پاکستان بھر میں 100 سے زائد خواتین و حضرات کو روکا گیا ہے تاہم ان کو دوبارہ سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں؟ اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ،سب سے زیادہ خواتین و حضرات کو ملتان ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے کہ ویزہ کی موجودگی میں کسی کو جانے سے روکا جائے۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ روکنا ہی کافی نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ کوئی اور راستہ اختیار کر لیں گے اس حوالے سے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے تاکہ ایسے لوگ ملکی تشص دائو پر نہ لگا سکیں۔