Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ  میں نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ۔۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے  جواب طلب کرلیا۔۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے قانون دان آفتاب باجوہ کی درخواست سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر نگران حکومت کو کام کرنے سے روکا تو مشکلات ہوں گی، کسی نے تو معاملات چلانے کے لیے حکومت کرنا ہے، عدالت ایسے معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اس طرح کے کیس کا فیصلہ جسٹس شاہد کریم کر چکے ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیس وہاں بھیج دیتے ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ  پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی،لیکن نگران حکومت پنجاب کی معیاد میں کو توسیع نہیں کی، صوبائی نگران حکومت کی معیاد ختم ہونے پر اس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی،   نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے،نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین