ٹاپ سٹوریز

سی پیک: دوسرے مرحلے کا آغاز، معاہدوں، ایم او یوز دستخط،صدر شی کے وژن میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، شہباز شریف

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی مشترکہ منزل کے چینی صدر شی جن پنگ کے وژن میں کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

چین کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دورہ کرنے پر ان کا بے حد مشکور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی نائب وزیراعظم اور وفد کی پاکستان آمد پر خوشی ہوئی، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا لمحہ خوش آئند ہے،10 سال قبل سی پیک منصوبوں پر کام کا آغاز ہوا تھا۔ سی پیک منصوبے کے تحت 25 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوچکی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک معاہدے پر 10 سال قبل نوازشریف اور صدرشی جن پنگ نے دستخط کئے، سی پیک میں روڈ اورانفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں، اب ہم سی پیک کے سیکنڈ فیز میں داخل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ایگریکلچر اور آئی ٹی شامل ہے، سی پیک سے دونوں ممالک میں دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، سی پیک کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئےدور کا آغاز ہوا،چین اور پاکستان کی لازوال دوستی جاری رہے گی۔

ایم او یوز

پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے چھ معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔

منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال اورچین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے دستاویزات پردستخط کیئے۔

دوسری دستاویز میں منصوبہ بندی وترقی کے وزیر احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین نے سی پیک کے لائحہ عمل کے تحت ماہرین کے تبادلے کا طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق دستخط کئے۔

تیسری دستاویز پر قومی تحفظ ، خوراک کی وزارت کے سیکرٹری ظفر حسن اور چینی ناظم الامور PANG CHUNXUE نے دستخط کئے جس کے تحت پاکستان سے چین کو خشک مرچیں برآمد کی جائیںگی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر پلاننگ عاصم امین اور چینی ناظم الامور PANG CHUNXUE نے قراقرم ہائی وے فیز ii کے منصوبے کی دوبارہ بحالی کے قابل عمل منصوبے کی چوتھی دستاویز پردستخط کیئے ۔

فریقین نے سفارتی ذرائع سے صنعتی کارکنوں کے تبادلے کے پروگرام کی یادداشت پر بھی دستخط کئے ۔

فریقین نے ایم ایل ون منصوبے کو ترقی دینے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبال

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں معزز مہمان کا استقبال کیا اور اپنی کابینہ کے اراکین کا ان سے تعارف کرایا۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے چینی نائب وزیر اعظم اور ان کے وفد کے ارکان کا "پرتپاک خیر مقدم” کیا۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا، "وہ CPEC کی 10 ویں سالگرہ منانے میں ہمارے ساتھ شامل ہونے اور اس کھیل کو تبدیل کرنے والے اقدام سے ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔”

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version