پاکستان
انسانی سمگلرز پر کریک ڈاؤن جاری، کراچی سے دو گرفتاریاں
یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد کراچی میں کریک ڈاون،ایف آئی اے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سرکل نے کراچی کے علاقوں کینٹ اور آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں،جس کے دوران لاکھوں روپے کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بجھوانے کے دھندے میں ملوث غلام عباس اور طاہر محمود نامی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ملزم غلام عباس نے مختلف افراد سے بیرون ملک کے لیے ورک ویزا کے عوض لاکھوں روپے وصول کیے،ملزم کے قبضے سے مختلف افراد کے پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد کیے گئے۔
دوسری کارروائی میں گرفتار طاہر محمود نے بحرین سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافر سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے، ملزم نے رقم وصول کرنے کے بعد مسافر کو بحرین کا جعلی ویزا لگاکردیا، گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے مذید تحقیقات جاری ہے