ٹاپ سٹوریز
گرے مارکیٹ پر کریک ڈاؤن، اوپن مارکیٹ میں 3 کاروباری دنوں کے اندر ڈالر کی قیمت میں 25 روپے کمی
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انٹر بینک میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب ایک ڈالر کی قیمت 2.03 روپے کمی کے بعد 304.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں جمعرات کے روز بھی پانچ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 307 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین کاروباری دنوں میں 25 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر ریٹ میں ایک فیصد سے کم فرق رہ گیا۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق ڈالر ریٹ میں کمی گرے مارکیٹ پر کریک ڈاؤن اور اوپن مارکیٹ میں جانچ پڑتال کا نتیجہ ہے