کھیل
کرکٹ ورلڈ کپ 2023: سیمی فائنل کو نسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ ایون مورگن نے پیش گوئی کر دی
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا کے بعد سابق انگلش کپتان ایون مورگن نے بھی اپنی چار ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں بتادیا،سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور میزبان کو میگاایونٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔
ایون مورگن نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی تاہم آسٹریلیا اور پاکستان بھی مضبوط حریف ہیں، جنہیں ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹاپ چار ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت ہونگی۔
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔