پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، ایک کروڑ 40 لاکھ کی قیمتی اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران نے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امریکہ سے براستہ قطر بذریعہ قطر ائر لائن کی پرواز QR 610 سے کراچی پہنچنی والی صائمہ علی نامی خاتون مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء موجود تو نہیں ہے۔
خاتون مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں آئی فونز/ میک بک/گیمنگ لیپ ٹاپ/ وٹامنز/ لیڈیز برانڈڈ شوز/ ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ضبط شدہ اشیاء کی کل مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہےجن پر 50 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز لاگو ہیں،خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پراسمگلنگ کے خلاف کسٹمز کے سخت اقدامات کے بعد اسمگلرزبیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پرکشش ترغیبات کا لالچ دیکر ان کے ذریعہ اسمگلنگ کی کوششیں کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایک بار پھر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا سامان اپنے ہمراہ لانے سے گریز کریں تاکہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی