Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں طوفان، ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

Published

on

سمندری طوفان بیپارجوئے کے ممکنہ اثرات کا خدشہ،نیشنل ڈیزاسٹرمینیجنٹ اتھارٹی نے ماہی گیروں کوکھلے سمندرمیں جانے سے گریز کی ہدایات جاری کردیں

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ وبلوچستان کے ساحل علاقوں کے قرب وجوار میں رہائش پذیرافراد کو محتاظ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ ماہی گیرمقررہ مدت کے دوران کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پرجانے سے گریز کریں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان میں اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے، اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقہ کسی بھی خطرے کی زد میں نہیں ہے،مذکورہ صورتحال کے تناظر میں طوفان کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین