Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بھارتی گجرات کے ساحل پرسمندری طوفان کا لینڈ فال شروع، نصف شب تک جاری رہے گا

Published

on

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپرجوئے کا بھارتی گجرات کے ساحل اورپاک بھارت سرحدی علاقے میں لینڈ فال شروع ہوگیا،لینڈفال کا عمل آدھی رات تک مکمل ہوگا

محکمہ موسمایت کی جانب سے جاری 26ویں الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے انتہائی شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپرجوئے کا لینڈ فال(ٹکراو)بھارتی گجرات کے ساحل اورپاک بھارت سرحدی علاقے میں شروع ہوگیا،لینڈفال کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہےگا،اس دوران 140کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے تندوتیزہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سمندرمیں طغیانی کے سبب لہروں کی بلندی غیرمعمولی طورپر 20سے25فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 3گھنٹوں کے دوران مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا،کراچی سے طوفان کا فاصلہ 245کلومیٹراورٹھٹھ سے200کلومیٹرکے لگ بھگ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین