Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سمندری طوفان،ایل این جی ترسیل متاثر،ونڈ پاور بند، جوہری بجلی گھروں کی پیداوار کم، ملک میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Published

on

بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی پڑنے لگے، سمندری رستے سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثر اوربندرگا پر ایل این جی ٹرمینل بھی بند کر دیا گیا۔

تیز ہوا چلنے سے ونڈ پاور پلانٹ بھی بند کر دیئے گئے اور ایٹمی پاور پلانٹس کی پیدا وار بھی کم کر دی گئی ۔ بجلی کی کم پداوار کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جوں جوں سمندری طوفان کراچی اور ساحلی پٹی کے نزدیک آ رہا ہے سمندر میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے جس کے باعث ایل این جی لے آنے والے بحری جہاز رک چکے ہیں، بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمینل بند کر دیا گیا ہے۔

ساحلی پٹی کے قریب جھمپیر اور گھارو میں نصب ونڈ پاورپلانٹس تیز اورگرد آلود ہواؤں کے باعث بند کر دہیے گئے ہیں ۔ایٹمی پاور پلانٹس کی پیداوار بھی کم کر دی گئی ہے جس کے باعث بجلی کی مجموعی پیداوار 19ہزار 2سو 52 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث ملک بھر میں بجلی کی طلب 26ہزار 5سو میگاواٹ  تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت پاور سسٹم کو7ہزار 2سو 84 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کہتے ہیں کہ اس وقت پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 6 سو میگاواٹ ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس3ہزار 8 و 78 صلاحیت کے باوجود 850 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ نجی شعبے کی پیداواری صلاحیت 17ہزار 344 میگاواٹ ہے لیکن آئی پی پیز سے 10 ہزار5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

شمسی بجلی گھر 1ہزار 8سو45 میگاواٹ کے بجائے صرف 82 میگاواٹ اوربیگاس 278 میگاواٹ کے بجائے  120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 3ہزار326 میگاواٹ ہے لیکن ایٹمی بجی گھر 2ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب سمندری طوفان کے باعث ایل این جی کی ترسیل میں ریکاوٹ ، ونڈ پاور پلانٹس کی بندش اور بجلی کی پیداوار میں کمی کی تصدیق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی کی ہے ۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سمندری طوفان کے باعث ترسیل متاثر ہونے سے ایل این جی سے 15 سو میگاواٹ،15 سو میگاواٹ ونڈ اور 24 سو میگاواٹ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کم ہو سکتی ہے۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پن بجلی کی پیداوارمین اضافہ کیا جاے گا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ڈیزل کو بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل اینڈھن کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 3گھنٹے تک کا اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین