پاکستان

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی مزید 3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Published

on

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفرکیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے نے چارروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرشاہ محمود قریشی کوعدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے نے عدالت سے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ کیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

 گذشتہ پیشی پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کی ٹیم نے قیدیوں والی وین میں متعلقہ عدالت کے داخلی دروازے تک پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version