Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جنگی اسلحہ ہے، کئی طاقتور گروہ ختم کر دیے، آئی جی سندھ پولیس

Published

on

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گھوٹکی کا دورہ کیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی سکھر اور سکھر رینج کے ایس ایس پیز سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ 500 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا،560 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کروایا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ طاقتور ڈاکوؤں کے کئی گروہ ختم کردیے ہیں،کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جنگی اسلحہ موجود ہے، پولیس کو بھی جدید اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈاکو راج کا خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے،کچے کے ڈاکو سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ورغلا کر اغواء کررہے ہیں،لوگ نسوانی آواز، سستی گاڑیوں کی لالچ میں نہ آئیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسی کالز کے متعلق پولیس سے رابطہ کریں،ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کے لیے میڈیا بھی ساتھ دے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خاتمے کی جنگ ہم سب کی جنگ بن چکی ہے سب ہمارا ساتھ دیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین