Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کو چھ ماہ قید، ایک لاکھ جرمانہ

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے  کمرہ عدالت میں نامناسب رویہ اختیار کرنے پر وکیل کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے زاہد محمود گورائیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور وکیل کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

پولیس نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔ چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے واقعہ کی گواہوں کی شہادتوں اور جرح  کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

وکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کے روبرو میں نامناسب رویہ اپنانے کاالزام ہے۔

جسٹس سلطان تنویر نے وکیل کےخلاف کارروائی کےلئے ریفرنس چیف جسٹس کو بھجوایاتھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین