Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

جسٹس محسن اختر کیانی کو کام سے روکا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

Published

on

سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف شکایت دائر کر دی گئی۔

سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا،جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو فوری بطور جج کام سے روکا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین