پاکستان

ڈار کی تمام کوششیں بے سود، ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، ملکی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم

Published

on

ملکی معیشت کی زبوں حالی اور سیاسی غیریقینی نے روپے کی بے قدری کا عمل تیز کردیا ۔ ایک دن میں ڈالر  ڈالر 5 روپے 78 پیسے مہنگا ہوگیا۔ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 293 روپے 294 روپے  کے بعد 295 روپے بھی عبور کرگیا۔ انٹربینک میں پہلی بار امریکی ڈالر 296 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 290.22 روپے سے بڑھ کر 296 روپے میں بلند سطح قائم کردی۔انٹربینک میں 4 کاروباری روز میں ڈالر   12.41 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی خبروں کی وجہ سے روپے پر شدید  دباؤ ہے،سیاسی ہلچل کی وجہ سے بھی روپے تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version