Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نادرا سے 27 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق، رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی گئی

Published

on

نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نےتحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی اور یہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی ہے،نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے، رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاوراور پھر دبئی گیا،  نادرا ڈیٹا ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی ،جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین