Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،،عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی  لوگوں پرکریمنل کیسز ہیں صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا ؟

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے وکیل طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی  لوگوں پرکریمنل کیسز ہیں صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟

پولیس کے وکیل طاہر کاظم نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف سات مقدمات درج ہیں۔ جن کے پاس کھانا پینا نہیں ہوتا انھوں نے تو بیرون ملک نہیں جانا ہوتا، شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہوتا جن کی ٹریول ہسٹری نہ ہو یا کھانے پینے کی کمی ہو۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین