تازہ ترین

آزاد کشمیر میں چینی شہریوں، بجلی گھروں کی سکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

Published

on

وفاقی حکومت نے آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئےایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانےکیلئے تعیناتی ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کی اجازت دیدی۔

ذرائع نے بتایا کہ آزادکشمیرحکومت نےپولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی،آزادکشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکیلئے ایف سی کی خدمات مانگیں۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانےکیلئے  ایف سی تعینات ہوگی،نیلم جہلم،منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے  ایف سی تعینات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے،آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کیلئےہوگی۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version