پاکستان

لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ

Published

on

لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئی ٹی اور ایجوکیشن  سٹی میں   انٹرنیشنل  یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم ہونگے،وزیراعلی مریم نواز  نے  دنیا  کی ٹاپ فائیوآئی ٹی کمپنیوں سے رابطے کی ہدایت کردی،لاہورمیں فری وائی فائی  پائلٹ  پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فری وائی فائی پراجیکٹ اور آئی ٹی سٹی ٹاور منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا،نئے آئی ٹی اور ایجوکیشن سٹی میں عالمی رینکنگ میں سہر فہرست یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم ہوں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف نے دنیا بھر کی ٹاپ فائیوآئی ٹی کمپنیوں سے رابطے کی ہدایت کی۔

آئی ٹی اور ایجوکیشن سٹی ٹوئن ٹاورز کے لئے جدید ترین ماڈیولر ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ماڈیولر ٹیکنالوجی کے ذریعے 10ماہ میں ٹاورز کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ٹوئن ٹاورز میں 6سے 8ہزار تک افراد کی گنجائش ہو گی۔5بڑے ٹیک جائنٹ کو لاہور میں ٹیکنالوجی ہب قائم کرنے کے لئے تمام تر سہولتیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس،مشین لرننگ اور چپ ڈیزائننگ کی ٹریننگ کا اہتمام کریں گے۔گلف میں آئی ٹی کمپنیوں اور عالمی یونیورسٹیوں کے کیمپس کھل سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فری وائی فائی پروجیکٹ کے تحت لاہور کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر نے کی ہدایت کی، لاہورمیں فری وائی فائی پراجیکٹ کے آغاز کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فری وائی فائی پراجیکٹ میں عام آدمی کی آبادیوں کو خاص طور پر شامل کرنے اور فری وائی فائی پراجیکٹ کے لئے تیز ترین کمپنی کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بتدریج فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،چیئرمین روڈا،سی ای او روڈا،چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

1 Comment

  1. Roxie Noblet

    مارچ 2, 2024 at 9:11 صبح

    Top German scientists from Mannheim have discovered by preparing a very common pantry food with a new and unusual method will increase calorie burning by up to 326%!

    Can you guess which common pantry food it is?
    (Click below to find out answer)
    https://hop.clickbank.net/?affiliate=mangeshth&vendor=puraclick&pg=news

    1) Dried Fruit
    2) Butter
    3) Rice
    4) Oatmeal

    Thousands are already using this ONE household food (which is inside your home right now) and preparing it in this very unusual way to liquify fat cells and drop an average of 29.4 lbs!

    To find out the identify of the mystery pantry food and the exact fat-melting method for yourself watch this video.

    To your health,
    https://77a7beqaucy7u82dziqys2di61.hop.clickbank.net/?tid=puravive
    Roxie Noblet

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version