تازہ ترین

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں آرٹیفشل انٹیلیجنس لیبز اور مشین لرننگ سنٹرز بنانے کا فیصلہ

Published

on

پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی سہولیات فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سپیشل برانچ میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس سنٹر کے قیام کیلئے 29 کروڑ 73 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جینس سنٹر سپیشل برانچ کیلئے آئندہ مالی سال میں 3 کروڑ روپے مختص کرنے کا ابتدائی فیصلہ کرلیاگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کی جامعات میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس لیبزاورآرٹیفیشل انٹیلی جینس اور مشین لرننگ پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی پروموشن اور مشین لرننگ کیلئے 37 کروڑ 57 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے آرٹیفیشل انٹیلی جینس پروموشن مشین لرننگ کے تین سالہ منصوبے پر رواں سال 10کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال 14 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس لیبز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی تین یونیورسٹیز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹریز کے قیام کے لیے تخمینے تیار کر لیے گئے ہیں، 50 کروڑ روپے سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹریز کا قیام ترجیحی بنیادوں پرعمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

پنجاب میں تین آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹریز کے قیام کیلئے پنجاب حکومت اراضی فراہم کرے گی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبز کے قیام کیلئے ضروری معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

نجی شعبے کی شراکت سے پنجاب میں تین آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیبارٹریز کےقیام کا فیصلہ کیا گیاہے، نجی شعبہ اے آئی لیبارٹریز کی ڈیزائننگ، کنسٹرکشن اور آپریشن کا ذمہ دار ہوگا۔

رعایتی وقت کے اختتام پر نجی شعبہ تمام تر اثاثہ جات متعلقہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔

5 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 11:33 صبح

    mexican mail order pharmacies: cmq pharma – mexican pharmacy

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 1:56 شام

    buying prescription drugs in mexico
    https://cmqpharma.com/# best online pharmacies in mexico
    mexico drug stores pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version