پاکستان

ایف بی آر کے 100 سے زائد افسروں کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ

Published

on

ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر نے مبینہ کرپشن اور سمگلنگ میں ملوث کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کی فہرستیں تیار کر لی ہیں،،، پہلے مرحلہ میں گریڈ 20 کے کمشنرز اور کلیکٹرز کو موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایڈمن پول پر ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایڈمن پول میں جانے والے گریڈ 20 کے کسٹمز افسران کی تعداد 50 سے زائد ہے،ایڈمن پول میں جانے والے ان لینڈ ریونیو افسران کی تعداد 40 سے 50 کے درمیان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایف بی ار کو مبینہ کرپٹ افسران سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے،وزیراعظم نے ڈیڑھ ماہ قبل ایف بی ار کے گریڈ 21 اور 20 کے درجنوں افسران کو او ایس ڈی کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version