Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جنوری 2025 تک قانونی امور مکمل کر کے تین ڈسکوز کی نجکاری کا فیصلہ

Published

on

Decision to amend Nepra Act to legalize load shedding as punishment

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے سمیت ڈسکوز و دیگر اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اہم امور کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں بجلی کی ترسیل کے 3اداروں “ڈسکوز “کی پرائیویٹائزیشن ہوگی جس کیلئے عملی کام کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا ہے اور ان ڈسکوز کیلئے فنانشل ایڈوائزر لگانے سمیت جنوری2025تک تمام قانونی امور بھی مکمل کر لیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے نجکاری کمیشن بورڈ کو ہدایت کی کہ نجکاری کیلئے جو ادارے اُن کے سپرد کیے گئے ہیں اُن کی جلد از جلد اور شفاف انداز میں نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے نجکاری کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ملکی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں عملی طور پر کمی واقع ہو گی۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو منتقل ہونے والے اداروں کو منافع بخش بنانے کے مضبوط امکانات ہیں۔انہوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کو بھی کم سے کم وقت میں مکمل کر لیا جائے کیونکہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہار ہوگا جس سے دیگر ادارو ں کو نجکاری کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری،کمیشن کے ممبران سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی جس پر وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے تمام اہداف بر وقت حاصل ہونے چاہئیں اور ان کی حتمی منظوری کے لئے سفارشات کابینہ کی کمیٹی سی سی او پی کو بھجوائی جا ئیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین