Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب سے زرعی اجناس کی سمگلنگ روکنے کے لیے 15 جوائنٹ چیک پوسٹس قائم کرنے کا فیصلہ

Published

on

پنجاب میں زرعی اجناس اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ روکنے کیلئے 15 جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے،اٹک، میانوالی، بھکر ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پولیس افسران نے جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں،وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رواں سال چیک پوسٹوں کی منظوری دی گئی تھی۔

بین الصوبائی جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام کی لاگت کا تخمینہ 3 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام سے گندم، چاول، یوریا سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔

رواں مالی سال میں 14 جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جوائنٹ چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع کا دورہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین