Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں موٹرسائیکل رکشے بند کرنے کا فیصلہ، کارروائی شروع

Published

on

پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل رکشہ بند کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ  نے ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔

ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی، محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیر منظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا، چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔

ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین