پاکستان
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانی کے معیار کی جانچ کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں میں پانی کے معیار کی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے اندر پینے کے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کا نوٹس لے لیا۔۔ سیکرٹری ایجوکیشن کہتے ہیں اس اقدام کا مقصد پانی کے معیار میں کسی بھی قسم کی کمی کی نشاندہی کرنا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ طلباء اور عملے کے لیے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں،اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ جانچ کے بعد پینے کے صاف پانی کے سرٹیفکیٹ کو نمایاں کریں۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ہم اس معاملے میں اسکول کے عملے کے تعاون کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ ہم طلباء اور عملے کی صحت اور بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔