Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 550 سے زیادہ مخدوش اور بوسیدہ عمارتیں خالی کرانے کا فیصلہ

Published

on

کراچی انتظامیہ نے شہر میں موجود مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کمشنر کراچی کے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں مخدوش اور شکستہ حال عمارتوں کی نشان دہی کرکے ایک ہفتے میں انکی فہرست اور انکی حالت کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بلدیہ کراچی کو بھی ہدایت کی کہ وہ بلدیہ کے زیر انتظام تاریخی عمارتوں کا جائزہ لیں اور اسٹرکچرل ڈیمیجز کے حوالے سے فوری اقدامات کریں ، ایس بی سی اے کے مطابق شہر میں ساڑھے پانچ سو سے زائد مخدوش اور بوسیدہ عمارتیں موجود ہیں جو ممکنہ بارشوں کے دوران گر سکتی ہیں۔

ضلع جنوبی کے صدر ٹائون میں مخدوش عمارتوں کی تعداد سب سے زائد ہے جہاں مختلف علاقوں میں 225 سے زائد بوسیدہ عمارتیں موجود ہیں ، جبکہ لیاری ٹائون ، جمشید ٹائون ، لیاقت آباد ٹائون اور کیماڑی ٹائون میں بھی خستہ حال عمارتیں موجود ہیں، متعدد عمارتوں میں اب بھی لوگ رہائش پزیر ہیں ، ماضی میں بھی مون سون کے دوران ایسی خستہ حال عمارتوں کے منہدم ہو جانے یا انکے کچھ حصے گر جانے کے باعث جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین