پاکستان
ہتک عزت بل پنجاب اسمبلی کے کل کے ایجنڈے میں شامل، صحافی تنظیموں کی احتجاج کی کال
حکومت پنجاب نے ہتک عزت بل منظوری کے لئے کل اسمبلی ایجنڈے میں ر کھ لیا،سرکاری بزنس میں ہتک عز ت بل 2024 منظور کروایاجائے گا،تمام صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرچکی ہیں، صحافتی تنظیموں نے کل پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بھی ہتک عزت بل کو مسترد کرکے اس کی مخالفت کااعلان کرچکی ہے،وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کل صحافتی تنظیموں سے ملاقات کا اعلان بھی کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے دیگر بزنس میں لوکل گورنمنٹ سے متعلق سوالات کے جواب دریافت کیے جائیں گے۔