ٹیکنالوجی
چین سے تکنیکی مدد کی فراہمی میں تاخیر، گوادر ایرپورٹ کا افتتاح مزید 6 ماہ التوا کا شکار
گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح میں مذید 6ماہ سے زائدتاخیرہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادرکے نئے ائیرپورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا،تاہم تیکنیکی بنیادوں پرتاخیرہوئی،اورگوادر ائیرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6ماہ سے زائد عرصے تک تاخیرہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادرکے ہوائی اڈے کا سازوسامان اورجہازوں کی آمدورفت کے علاوہ دیگرٹیکنیکل آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے،چینی اتھارٹیز کی جانب سےگوادرائیرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے،تاہم ائیرپورٹ مکمل طورپرفعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔