لوڈشیڈنگ

گرمی کے ساتھ طلب میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال5588 میگاواٹ، ملک بھر میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Published

on

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ  بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5سو 88 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار19ہزار4سو12 میگاواٹ اورطلب 25ہزارمیگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر4 ہزار5سو  میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 6سو50 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار9 سو میگاواٹ ہے،شمسی توانائی سے 80میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 250 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس سے 32 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے کہا کہ ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version