پاکستان
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے خطرے نے سر اٹھالیا، مردان حساس ضلع،محکمہ صحت
خیبرپختونخوا کے 8اضلاع میں ڈینگی وائرس کے خطرے نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر ڈینگی کے 26کیسز سامنے آئے،ڈینگی کے لحاظ سے مردان سب سے زیادہ حساس ضلع ہے
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں اب تک 10، پشاور میں 5 اور باجوڑ میں 4 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا نے ڈینگی اور ملیریا سے نمٹنے کےلئے آگہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سیکرٹری صحت محمود اسلم کی صدارت میں ڈینگی اور ملیریا سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمے کی ٹیمیں روزانہ کے بنیاد پر گھروں اور کنٹینرز کا معائنہ کررہے ہیں، اب تک 18لاکھ 56ہزار649 گھروں کا معائنہ کیا گیا ہے، پشاور:514 گھروں میں لاروا پایا گیا،محکمہ صحت کی ٹیموں نے جدیدالات کے ذریعے تلف کیا۔