Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملکی بینکس کے ڈیپازٹ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

Published

on

Bank deposits up to Rs 5 lakh have legal protection, Deputy Governor State Bank

ملکی بینکس ڈپازٹس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 23 سے مارچ 24 کے دوران ایک سال کے عرصے میں بینک ڈپازٹس میں 4742 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

صرف ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 435 ارب روپے کا اضافہ ہوا، مارچ 2024 میں بینک ڈپازٹس نے 28 ہزار 321 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح قائم کردی۔

مارچ 2023 میں بینک ڈپازٹس کی رقم 23 ہزار 579 ارب روپے تھی، فروری 24 کے 27886 ارب سے مارچ 24 میں بینک ڈپازٹس بڑھ کر 28 ہزار 321 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے صارفین کو بینکوں سے بہتر منافع  مل رہا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاربہتر منافع کے لئے بینکوں میں اپنے ڈپازٹس بڑھا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں میں ڈپازٹس میں اضافے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین