پاکستان
ڈپٹی چیئرمین نیب 15 لاکھ، پراسیکیوٹر جنرل 16 لاکھ ماہانہ تنخواہ، پٹرول، گاڑی اور یوٹیلٹی بلز، کابینہ نے منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15 لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام شاہ کے لیے 16 لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی، گیس اور دیگر الاؤنس ہائی کورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگر الاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے، دونوں کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا۔
وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی۔
چیئرمین نیب نذیر احمد کی سفارش پر تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔